[ad_1]
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو کئی ماہ کی قید کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔
جیل انتظامیہ نے پرویز الہیٰ کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے خلاف چار کیسز درج تھے، جس میں ضمانت ہونے کے بعد انہیں رہا کیا گیا ہے۔
پرویز الہی کو کچھ عرصہ قبل اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا، اُن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتی سمیت دیگر کیسز تھے۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ جیل سے رہائی کے بعد ظہور حسین پیلس پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو گزشتہ برس جون میں اُن کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
[ad_2]
Source link