10

بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق متعدد زخمی

[ad_1]

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دکی سے کوئلہ لے کر پنجاب جانے والے ٹرکوں پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی سے کوئلہ لاد کر پنجاب جانے والے ٹرکوں پر نامعلوم افراد نے سنجاوی پاسرہ تنگی کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد متعدد ٹرکوں کو نذر آتش کردیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد ڈرائیور زخمی اور ایک جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچے اور موقع سے شواہد اکھٹے کیے۔ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم باقی ٹرکوں کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں