12

انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا

[ad_1]

انگلینڈ کیخلاف میچز میں ہمارا ورلڈکپ پلان نظر آجائے گا۔ فوٹو: گیٹی

انگلینڈ کیخلاف میچز میں ہمارا ورلڈکپ پلان نظر آجائے گا۔ فوٹو: گیٹی

لاہور: انگلینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز میں بابر اعظم نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دے دیا۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں زیادہ تر ون ڈاؤن پوزیشن پر آؤں گا، آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں ہم نے زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں، انگلینڈ کیخلاف میچز میں ہمارا ورلڈکپ پلان نظر آجائے گا مگر کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ضرورت کے مطابق 1، 2 تبدیلیاں کسی بھی میچ میں کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ سے سیریز میں صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں