[ad_1]
لاہور: پاک انگلینڈ باہمی ٹی20 مقابلوں میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟
باہمی ٹی20 مقابلوں میں انگلینڈ کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 29 میچز کھیلے جاچکے، ان میں سے 19 انگلینڈ اور 9 پاکستان نے جیتے، ایک مقابلہ بے نتیجہ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ بابراعظم، رضوان امریکا میں اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے
انگلینڈ میں پاکستان ٹیم اب تک 12 میں سے صرف 4 میچزمیں سرخرو ہوئی،7میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک میچ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔
لیڈز میں اب تک ایک ہی باہمی مقابلہ جولائی 2021میں ہوا جس میں انگلینڈ نے 45رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، دونوں ٹیمیں آخری بار ورلڈکپ2022کے فائنل میں مقابل ہوئی تھیں جب انگلینڈ نے 5وکٹ سے فتح سمیٹی،اس سے قبل ہوم سیریز میں گرین شرٹس کو انگلش ٹیم نے 3-4 سے زیر کیا تھا،طویل وقفے کے بعد اب باہمی میچز ہورہے ہیں۔
[ad_2]
Source link