[ad_1]
کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے نت نئے فیچر متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں پلیٹ فارم نے پِنڈ میسجز کے متعلق ایک نیا فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی نے ایپلی کیشن کے تازہ ترین بِیٹا ورژن 2.24.11.12 میں پِنڈ میسجز میں نیا پری ویو فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا ہے۔ اس نئی اپ ڈیٹ کا مقصد صارفین کو ان کی چیٹس میں اہم پیغامات کو منظم رکھنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔
یہ فیچر سب سے پہلے گزشتہ بِیٹا ورژن 2.24.7.27 میں دیکھا گیا تھا اور اب اس کو عوامی آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
پِنڈ میسجز کے لیے تھمب نیل پری ویو کو شامل کر کے واٹس ایپ نے چیٹس میں صارفین کے رابطے اور ترتیب کو بڑھانے کی جانب ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین پِنڈ میسج کو پورا کھولے بغیر اس کے متن کی شناخت کر سکیں گے۔
یہ تھمب نیل پری ویو خاص طور پر تصاویر اور ویڈیوز جیسے میڈیا پیغامات کے لیے کارگر ہوگا۔
[ad_2]
Source link