[ad_1]
ابوجا: نائیجیریا کے ایک وِگ بنانے والی خاتون نے تقریباً 12 فٹ چوڑی دنیا کی سب سے بڑی وِگ بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
31 سالہ ہیلن ولیمز نامی نائجیرین شہری خاتون نے ہاتھ سے بنی سب سے لمبی وِگ کا اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑ دیا جس کی پیمائش 1,152 فٹ اور 5 انچ تھی۔
ہیلن نے بالوں کے 800 سے زیادہ گچھوں کی مدد سے اپنا تازہ ترین شاہکار تخلیق کرنے میں ایک ماہ کا وقت صرف کیا۔
ہیلن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایک پیشہ ور وِگ میکر کے طور پر میں وِگ کیٹیگری میں مزید کئی ریکارڈز توڑنے کی خواہاں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے مشکل کام کرنے میں مزہ آتا ہے، یہ مجھے ایک بہتر انسان بناتا ہے اور میں نئی چیزیں سیکھتی رہتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے اور پڑپوتے بڑے ہوں تو وہ دنیا کی سب سے بڑی وِگ کا مشاہدہ کریں، وِگ کو اب میں نے تاریخ کا حصہ بنا دیا ہے۔
[ad_2]
Source link