10

لنکن پریمئیر لیگ؛ فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرلیں

[ad_1]

پی سی بی کی 2 لیگز کھیلنے کی پالیسی کے باعث بڑے ناموں نے پلئیرز ڈرافٹنگ میں حصہ نہیں لیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پی سی بی کی 2 لیگز کھیلنے کی پالیسی کے باعث بڑے ناموں نے پلئیرز ڈرافٹنگ میں حصہ نہیں لیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سری لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) 2024 کے ڈرافٹ میں فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرلیں۔

ایل پی ایل 2024 یکم جولائی سے 21 جولائی تک کھیلی جائے گی، جس کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ منگل کو ہوئی، افتخار احمد کو دمبولا ٹھنڈرز نے 50 ہزار ڈالرز میں پِک کیا جبکہ وکٹ کیپر اعظم خان اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو بی لوو کینڈی نے 50 اور 30 ہزار ڈالر کے عوض حاصل کیا۔

اسی طرح دیگر کھلاڑیوں میں محمد وسیم جونئیر کو کولمبو اسٹرائیکرز نے 20 ہزار ڈالرز، سلمان علی آغا کو 10 ہزار ڈالرز میں بی لوو کینڈی نے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

مزید پڑھیں: کیا کومیلا وکٹورینز کی اونر پی ایس ایل میں ٹیم خرید سکتی ہیں؟

نوجوان فاسٹ بولر محمد علی 10 ہزار ڈالرز میں بی لوو کینڈی کا حصہ بنے جبکہ حیدر علی کو دمبولا ٹھنڈرز نے 25 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا۔

دوسری جانب ڈرافٹنگ کے بغیر ہی شاداب خان کو کولمبو اسٹرائیکرز نے ٹیم کا حصہ بنائے رکھا۔

مزید پڑھیں: فرنچائز اور بورڈ پی ایس ایل2025 فائنل، پلے آف میچز انگلینڈ میں کروانے پر متفق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بڑے نام لنکا پریمیئر لیگ میں آکشن میں پک نہ ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی 2 لیگز کی پالیسی کی وجہ سے اکثر پاکستانی کرکٹرز کم معاوضے والی لنکا پریمیئر لیگ سے ڈیل کرنے کے بجائے زیادہ معاوضے والی دیگر لیگز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ آئی پی ایل سے ٹکراؤ کی صورت میں کیا فائدے مل سکتے ہیں؟

پاکستان کے حارث رؤف، زمان خان اور ابرار احمد میجر لیگ کیلئے ایکشن میں ہوں گے جو 4 جولائی سے 28 جولائی تک کھیلی جائے گی۔

جولائی کے آخر میں ہونیوالی دی ہنڈریڈ لیگ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور اسامہ میر ایکشن میں ہوں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں