10

کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی اور بے حسی کی تمام حدیں توڑ دیں، ایم کیو ایم

[ad_1]

ایم کیو ایم ایم این ایز کی نیپرا ایڈوائزر سے ملاقات، لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر گفتگو

ایم کیو ایم ایم این ایز کی نیپرا ایڈوائزر سے ملاقات، لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر گفتگو

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے چئیر مین نیپرا سے اسلام آباد میں ملاقات کےبعدانکی ہدایت پر نیپراکےایڈوائزرعابد حسین سے کراچی میں ملاقات کی.

اس موقع پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، اووربلنگ کے حوالے سمیت علاقے کو درپیش دیگر مسائل پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کہاکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر بند کی جائے اور رات 12 بجے سے8 بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان وفد میں ڈاکٹر ارشد وہرا، عامر معین پیرزادہ اور صوفیہ سعید شامل تھیں۔اراکین قومی اسمبلی کے وفد نے کہاکہ شدید گرمی ہیٹ ویو کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کر کے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے ۔ کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی اور بے حسی کی تمام حدیں توڑ دی ہیں جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔

اراکین قومی اسمبلی کے وفد نے نیپرا سے مطالبہ کیا کہ وہ لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار میں کمی کی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے اور رات 12 بجے سے8 بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے جبکہ اوور بلنگ کی شکایات کو نمٹانے کےلیے اپنے طریقہ کار کو بہترکرے تاکہ لوگوں کے مسائل جلد سےحل ہو سکیں۔ اس موقع پر نیپرا کے ایڈوائزر نے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ تمام تجاویز پراتفاق کیا اور ان کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں