8

لاہور ورچوئل تھانہ؛ اسکول جانے والی بچیوں کو تنگ کرنے والا اوباش لڑکا گرفتار

[ad_1]

بچیوں نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

بچیوں نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 لاہور: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے طالبات کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کروا دیا۔

ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اسکول جاتی بچیوں کو تنگ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ کالر نے بتایا کہ ایک شخص روزانہ اسکول جانے والی بچیوں کا پیچھا کرتا اور اشارے کرتا ہے۔

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ پولیس نے موقع پر ہی بچیوں کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بچیوں نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کر کے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ اب تک 6 ہزار سے زائد کیسز میں خواتین نے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کر چکی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں