8

ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی ایک مرتبہ پھر بھارت کی مدد کو آگیا! مگر کیسے؟

[ad_1]

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا بھارتی کرکٹ کونسل شائقین نے سوال اٹھادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا بھارتی کرکٹ کونسل شائقین نے سوال اٹھادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہر طرح سے بھارتی ٹیم کو میگا ایونٹ جتوانے کیلئے سپورٹ فراہم کرنے لگی۔

انڈین ٹیم کو آئی سی سی نے وارم اَپ میچ کیلئے 9 جون کو پاک بھارت میچ کیلئے شیڈول نیویارک کا نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم الاٹ کردیا، جہاں بھارتی ٹیم بنگلادیش کیخلاف پریکٹس میچ میں حصہ لے گی۔

بھارت کو وارم اَپ میچ کیلئے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم الاٹ کرنے پر شائقین نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے گراؤنڈ پر وارم اپ میچ دیا گیا تاکہ وہ پچ کو دیکھ سکیں اور اسی حساب سے پاکستان کیخلاف حکمت عملی مرتب کرسکیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی

 

فینز کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے اعلیٰ حکام کا جھکاؤ بھارتی بورڈ کی طرف ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پوری کوشش ہے کہ بھارت کیسی طرح سے پاکستان کیخلاف کامیابی حاصل کرلے۔

قبل ازیں آئی سی سی نے بھارتی شائقین کرکٹ کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے متنازع طور پر سیمی فائنل کی سلاٹ الاٹ کرتے ہوئے ٹائمنگ تبدیل کردی تھی تاہم انڈینز فین باآسانی ٹیم کے میچز دیکھ سکیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کی میزبانی کرنے والا اسٹیڈیم تیار

 

 

دوسری جانب پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف 4 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے بعد یکم جون کو امریکا پہنچے گی جہاں 6 جون کو پاکستان کا پہلا میچ میزبان امریکا کیخلاف کھیلے گا۔

قومی ٹیم 9 جون اپنا دوسرا اہم ترین میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں