[ad_1]
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کو تصاویر کے حوالے سے درپیش مسئلے کے حل کے لیے اپ ڈیٹ متعارف کرادی۔
گزشتہ ہفتے آئی او ایس 17.5 اپ ڈیٹ کے بعد کچھ صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر پیش آنے والے ایک مسئلے کی نشان دہی کی تھی جس کی وجہ سے برسوں قبل ڈیلیٹ کی گئی تصاویر دوبارہ فوٹوز ایپ میں دِکھائی دے رہی تھیں۔
اب ایپل کی جانب سے تمام صارفین کے لیے ایک اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے جس کے متعلق کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر کے دوبارہ نمودار ہونے کے مسئلے کو حل کر دے۔
کمپنی کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس مسئلے سے کتنے لوگ متاثر ہوئے لیکن تمام صارفین کو اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں اس بگ کو درست کیا گیا ہے۔
نیا سافٹ ویئر آئی او ایس 17.5.1 صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ یہ اپ ڈیٹ سیٹنگز ایپ میں جا کر آپشن ’جنرل‘ کو کلک کرنے کے بعد ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ کا انتخاب کرتے ہوئے انسٹال کی جاسکتی ہے۔
[ad_2]
Source link