[ad_1]
کراچی: ڈیفنس میں سنگل کی خلاف ورزی کرنے والے شخص نے ٹریفک پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 مئی کوڈیفنس میں سعودی ایمبسی کے قریب ٹریفک سنگل کی خلاف ورزی کرنے پرٹریفک پولیس اہلکارکانسٹیبل صداقت نے گاڑی رجسٹریشن نمبراے ایل ٹی 535 کورُکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں سوارڈرائیورنے گاڑی روکنے کے بجائے دوڑا دی۔
پولیس اہلکار کے گاڑی کے سامنے آنے پر بھی گاڑی ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اورڈرائیور نے پولیس کانسٹیبل پرگاڑی چڑھادی جس پر پولیس اہلکاراچھل کر گاڑی کے بونٹ پرجا گرا اورپولیس اہلکارگاڑی کے بونٹ کو پکڑکر اس پرہی بیٹھ گیا۔
اس کے باوجود ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی اور فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا فرار ہونے والے ڈرائیور کے تعاقب میں موٹر سائیکل پر آنے والے پولیس اہلکار نے واقعے کی ویڈیو بنالی۔
ٹریفک پولیس کافی دیر کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کوروکنے میں کامیاب ہوئی اور ٹریفک پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور ملزم بنام علی حسن ولد ملک بشیرکو پکڑ کر گزری پولیس کے حوالے کردیا جس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 264/24 جرم دفعہ 353/186/279 کے تحت تھانہ گزری میں درج کیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا کہنا ہے قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق تا دیبی کارروائی کی جائے گی۔
[ad_2]
Source link