[ad_1]
فلوریڈا: بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ چیونگم اگر نِگل لی جائے تو اسکے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں تاہم یہ بات حقیقت سے کتنی قریب ہے، آیئے اس کا جواب ماہرین سے لیتے ہیں
امریکی ریاست فلوریڈا میں معدے کے ڈاکٹر ایری لیمیٹ کے مطابق چیونگم نِگلنا لازمی نہیں کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو لیکن یہ ایک اچھی عادت بھی نہیں ہے۔ ڈاکٹر ایری نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اگر آپ کا ہاضمہ صحت مند ہے تو کبھی کبھار چیونگم نِگل لینا کوئی مسئلہ نہیں۔
تاہم جب پوچھا گیا کہ اگر ایسا ہے تو پھر ان انتباہات کا کیا جو سالوں سے سنتے آرہے ہیں کہ چیونگم کو ہضم ہونے میں 7 سال لگتے ہیں، تو اس پر ڈاکٹر نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ سچ تو یہ ہے کہ چیونگم بالکل بھی ہضم نہیں ہوتی۔ یہ ہضم ہونے والی شے ہے ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اگر نِگل لی جائے تو بالآخر یہ آنتوں کی حرکت (bowel movement) کے ذریعے باہر آجائے گی۔
دوسری جانب نیویارک میں ماہر اطفال اورالائیڈ فزیشنز گروپ کی سی ای او، ڈاکٹر کیری فرومر نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ چیونگم کو نِگلنے سے صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیونگم ہضم نہیں ہوتی۔ یہ آنتوں سے گزرے گی اور بالآخر آنتوں کی حرکت سے باہر آجائے گی۔
[ad_2]
Source link