8

بھارتی ٹیم کی کوچنگ؛ رکی پونٹنگ نے بڑا انکشاف کردیا

[ad_1]

بی سی سی آئی نے سابق آسٹریلوی کپتان سے رابطہ کرلیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بی سی سی آئی نے سابق آسٹریلوی کپتان سے رابطہ کرلیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انہیں ہندوستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کی آفر کی تھی۔

بطور ہیڈکوچ سابق کپتان راہول ڈریوڈ ٹی20 ورلڈکپ آخری اسائنمٹ ہے بعدازاں انکی جگہ نئے کوچ کا تقرر کیا جائے گا، جس کی تلاش کیلئے بورڈ نے سابق کرکٹر رکی پونٹنگ سے بھی رابطہ کیا۔

آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے رکی پونٹنگ نے کہا کہ فل ٹائم کوچنگ میں دلچسپی نہیں رکھتا تاہم فرنچائز سطح پر کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی

 

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا ہیڈکوچ بننا 10 یا 11 ماہ کا کام ہے اور یہ میری طرز زندگی میں فٹ نہیں ہوسکتا، جس سے میں لطف اندوز ہوں۔

بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے دیگر ناموں میں اسٹیفن فلیمنگ، اور گوتم گمبھیر شامل ہیں تاہم رکی پونٹنگ بطور ہیڈکوچ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں