[ad_1]
لاہور: آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں تین میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلیا کی والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سمیت 20رکنی مہمان اسکواڈ 26مئی کو اسلام آباد پہنچے گا،جہاں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں 3میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پہلا مقابلہ 28، دوسرا29اور تیسرا 30مئی کو شیڈول کیا گیا ہے، پاکستان والی بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ میزبان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تجربہ جبکہ شائقین کو بہترین تفریح کا موقع ملے گا۔
[ad_2]
Source link