9

پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان

[ad_1]

پنجاب حکومت نے صوبے میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں 100 گرام  سادہ روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کل 24 مئی سے ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ ’روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے غریب کی پہنچ سے روٹی دور ہوگئی تھی‘۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں