[ad_1]
امریکی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزجیت لی۔
ہیوسٹن میں کھیلے گئے تین ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کی، بنگلادیش کی ٹیم 145 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تین بالز قبل 138 پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، کپتان مونانک پٹیل نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ایرن جونس 35 اور اسٹیون ٹیلر نے 31 رنز بنائے۔
بنگلادیش کے بولر ارشاد حسین، مستفیض الرحمان اور شرف الاسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور کی تیسری گیند پر 138 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، بنگلادیشی کپتان نجم الحسین 36 اور شکیب الحسن نے 30 رنز بنائے۔ امریکی بولر علی خان نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سوراب اور شیڈلے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
[ad_2]
Source link