13

لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2ملزمان گرفتار

[ad_1]

فوٹو : اے این ایف

فوٹو : اے این ایف

 لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کپڑوں میں جذب کر کے شارجہ اسمگل کی جا رہی تھی، کارگو بھیجنے والے لاہور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئس کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد آئس کی درست مقدار کا تعین ہوگا۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں