[ad_1]
سابق کرکٹر رکی پونٹنگ، اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا۔
آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کرکٹر جسٹن لینگر نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہول سے مشاورت کے بعد بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ایل راہول سے مشورہ مانگا تھا جس پر انہوں نے کہا کہ اگر آپکو لگتا ہے کہ آئی پی ایل کی طرح یہاں پریشر اور سیاست ہے تو آپ اِسے ہزار سے ضرب کردیں! مجھے لگتا ہے کہ کپتان کا یہ ایک مشورہ تھا۔
مزید پڑھیں: پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کو بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں کوئی دلچسپی نہیں!
جسٹن لینگر آئی پی ایل کے رواں سیزن میں لکھنؤ سپر جائنٹس کیلئے بطور ہیڈکوچ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی کوچنگ؛ رکی پونٹنگ نے بڑا انکشاف کردیا
سابق کرکٹر نے ٹی20 ورلڈکپ اور ایشز میں کامیابیوں کے باوجود سال 2022 میں آسٹریلوی ٹیم کو کوچنگ سے معذرت کرلی تھی۔
قبل ازیں اینڈی فلاور اور رکی پونٹنگ نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ فرنچائز کرکٹ کی کوچنگ پر توجہ مرکوز ہے، فل ٹائم کوچنگ میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
[ad_2]
Source link