13

ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق انگلش کرکٹر نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہ کیا

[ad_1]

بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کی فیورٹ قرار دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کی فیورٹ قرار دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق انگلش کرکٹر گریم سوان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹاپ فور ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔

انگلینڈ کے سابق اسپنر نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں انگلینڈ، بھارت میزبان ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ہوں گی۔

سابق اسپنر نے نمبر 4 پوزیشن کیلئے پاکستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے کیریبین ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم دفاعی چیمپئین ہے اور رواں برس ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اُترے گی لیکن کنڈیشنز یکسر مختلف ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی

قبل ازیں سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کا کہنا تھا کہ بھارت، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کے علاوہ آسٹریلیا اور پاکستان ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ اسٹار اسپورٹس ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کی ٹرولنگ شروع کردی

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا، 9 جون کو روایتی حریف بھارت، 11 جون کو کینیڈا جبکہ 16 جون کو آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگا۔

0دوسری جانب دفاعی چیمپئین انگلینڈ کی ٹیم 4 جون کو بارباڈوس میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں