[ad_1]
لاہور میں واہگہ بارڈر کے قریب منشیات لے جانے والا ڈرون گر گیا۔
پولیس کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ تھانہ باٹا پور کی حدود میں پیش آیا۔ گرنے والا ڈرون اور منشیات کا پیکٹ تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کہاں سے آپریٹ ہو اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔ ڈرون مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ سرحدی علاقے میں ڈرون سے منشیات سپلائی کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔
[ad_2]
Source link