[ad_1]
کینزس: امریکا کی ایک پاپ میوزک کے دلدادہ نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ میڈونا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے جسم پر 18 ٹیٹو بنوا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
امریکی ریاست کینزس کے شہر ٹپیکا سے تعلق رکھنے والی ٹیرا بیری نے خواتین کی کیٹیگری میں جسم پر کسی موسیقار کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنوانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ برطانوی خاتون نِکی پیٹرسن سے حاصل کیا۔ نِکی نے جسم پر مشہور ریپر امینیم کے 15 ٹیٹو بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
ٹیرا بیری کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈونا کا پہلا ٹیٹو 2016 میں تب بنوایا تھا جب ان کے علم میں یہ بات آئی کہ گلوکارہ ٹیٹو رکھنے والے مداح کو میوزک ویڈیو کے لیے ڈھونڈ رہی ہیں۔ تاہم، ان کا یہ ٹیٹو وقت پر ختم نہ ہو سکا۔
ٹیرا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر ٹیٹو چھ مہینوں سے تھوڑے زیادہ عرصے میں بنوائے گئے ہیں۔ جس وقت انہیں ایمینیم کے 15 ٹیٹو رکھنے والی خاتون کے ریکارڈ کے متعلق علم ہوا اس وقت ان کے جسم پر میڈونا کی دو تصویری ٹیٹو موجود تھے۔ انہوں نے اس ہی وقت فیصلہ کیا کہ وہ ریکارڈ اپنے نام کریں گی۔
[ad_2]
Source link