[ad_1]
حال ہی میں ٹک ٹاک سیلرز نے رنگین لپ گلوس اور ٹافیوں کی صورت میں غیر قانونی طور پر بچوں کو ویپنگ مصنوعات فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک پر فروخت ہونے والی مصنوعات پر کی جانے والی ایک تحقیق میں پتا چلا ہے کہ ویپنگ مصنوعات رنگین لپ گلوس اور ٹافیوں کی صورت میں فروخت کی جارہی ہیں۔
محققین نے ٹک ٹاک ایپ پر سیکڑوں پوسٹس کا تجزیہ کیا تاکہ ایسے ہیش ٹیگز کی نشاندہی کی جا سکے جو پلیٹ فارم پر فروخت کی جانے والی نشہ آور اشیا اور ای-سگریٹس کو ظاہر کرتے ہیں۔
محققین نے پایا کہ ایک چھوٹی سی ویڈیو کلپ چھوٹے بچوں کے لیے بظاہر مناسب اور بے ضرر اشیاء کی تشہیر کرتی دکھائی دے سکتی ہے لیکن اسکرین پر موجود الفاظ بچوں کو بتا دیتے ہیں کہ ان کے آرڈر کردہ کسی بھی پیکج میں ویپس ہوں گے۔
تحقیق کو ’نیکوٹین اینڈ ٹوبیکو ریسرچ‘ نامی جریدے میں شائع کیا گیا ہے جس میں مقبول ہیش ٹیگز کی بھی نشاندہی کی گئی جیسے کہ #puffbars #geekbar اور elfbar#۔ یہ ڈسپوزایبل ای سگریٹس کے برانڈز کو ظاہر کرتے ہیں۔
اسی طریقے سے کچھ خفیہ الفاظ بھی درج ہوتے ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ بیچی جانے والی مصنوعات کے ساتھ ویپس بھی ہیں۔ ان خفیہ الفاظ میں puffbundles،#discreetshipping# اور hiddennic# شامل ہیں۔
[ad_2]
Source link