[ad_1]
اوپنر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان کی ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں سلیکشن پر سوال اٹھادیا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف انٹرنیشنل کیریئر میں مایوس کن آغاز کے بعد عثمان کو آئرلینڈ سے سیریز میں موقع نہیں دیا گیا تھا تاہم انہیں میگا ایونٹ کیلئے اسکواڈ حصہ بنانے پر احمد شہزاد نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں احمد شہزاد نے کہا کہ سلیکشن کا عمل پرفارمنس کے بجائے خواہشات یا ہمدردی کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا عثمان خان کو کس پرفارمنس کی بنیاد پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا؟۔
مزید پڑھیں: آئرلینڈ سے شرمناک شکست؛ احمد شہزاد نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے
قبل ازیں احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک ففٹی کی بنیاد پر پلئیرز کو ٹیم میں منتخب کرلیا جاتا ہے جبکہ ڈومیسٹک میں پلئیرز 8 سے 10 سال تک انتظار کرتے ہیں کہ انکا قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے نام آئے گا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے
واضح رہے کہ 5 سال سے قومی ٹیم میں کم بیک کی خواہش رکھنے والے احمد شہزاد ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے کے باوجود پی ایس ایل میں جگہ نہیں بناسکے تھے۔
[ad_2]
Source link