9

تندور مالکان نے 15 روپے سے کم روٹی فروخت کرنے سے انکار کر دیا

[ad_1]

اخراجات بڑھ گئے ہیں روٹی 15 روپے سے کم میں فروخت نہیں کریں گے، تندور مالکان

اخراجات بڑھ گئے ہیں روٹی 15 روپے سے کم میں فروخت نہیں کریں گے، تندور مالکان

 لاہور: روٹی اور نان کی قیمتیں کم کرنے پر تندور مالکان اور حکومت کے درمیان ٹھن گئی۔

تندور مالکان نے 15 روپے سے کم روٹی فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخراجات بڑھ گئے ہیں روٹی 15 پیسے کم فروخت نہیں کریں گے۔

حکومت پنجاب نےلاہور میں روٹی 14 روپے 20روپے نان کی قیمت مقرر کی ہے تاہم تندوروں میں روٹی 15، نان 25 اور کلچہ 30 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

شہر بھر میں نان روٹی قیمت پر تندورمالکان اور شہریوں میں توں تکرار کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹس پر روٹی اور نان فروخت ہوگا، روٹی اور نان کی قیمت زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایات جاری کی ہیں، روٹی اور نان کی مقررہ کردہ قیمتوں کے حوالے سے افسران مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں