[ad_1]
سرگودھا: مجاہد کالونی میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر مشتعل ہجوم نے کالونی کے باہر احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ہجوم سے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او سمیت پولیس کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ شہریوں نے توہین کے الزام میں مبینہ ملزم کے گھر کے باہر آگ لگادی، اس کا گھر بھی جلانے کی کوشش کی، پولیس نے مشتعل ہجوم سے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز کے مطابق علاقے بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے، حالات کنٹرول میں ہیں اشتعال پھیلانے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گرفتار کریں گے، عوام صبر کا دامن نہ چھوڑیں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
[ad_2]
Source link