[ad_1]
انڈیانا: ایک 8 سالہ امریکی بچی نے دنیا کی سب سے کم عمر ڈرون ویڈیو گرافر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ لوئیسا روئیر AZDroneFest انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل اور ایوارڈ اپنے نام کر کے دنیا کی سب سے کم عمر ڈرون ویڈیو گرافر بن گئی ہیں۔
لوئیسا کا یہ سفر اس وقت شروع ہوتا ہے جب انہوں نے دنیا کے متعدد ممالک کا سفر کیا جیسے یورپ، جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا۔ ان دوروں پر وہ ہمیشہ اپنے ساتھ ڈرون لے جاتیں اور ویدیوز ریکارڈ کرتیں۔
بعد ازاں ان کی کلاس ٹیچر نے انہیں فلم فیسٹیولز میں اپنی ویڈیوز کی نمائش کرانے کی ترغیب دی۔ لوئیسا نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ مجھے تحفے میں ڈرون لینا پسند ہے کیونکہ مجھے سائنس سے بہت لگاؤ ہے اور یہ دنیا کو ایک مختلف نقطہ نظر سے دیکھنے کا موقع دیتا ہے۔
گزشتہ سال لوئیسا کی ڈرون فوٹیج نے اسے AZDroneFest انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 2023 کا بہترین نیو ڈرون پائلٹ ایوارڈ جتوایا تھا۔
[ad_2]
Source link