[ad_1]
کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے جلد ہی کچھ نئے فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔ ان فیچرز میں میڈیا ری ایکشن اور ریپلائی شارٹ کٹس شامل ہیں۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ فیچر اینڈرائیڈ بِیٹا 2.24.11.16 ورژن میں آزمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ بِیٹا ورژن میں کمپنی نئے میڈیا ری ایکشن اور رپلائی شاٹ کٹس کی آزمائش کر رہی ہے۔ یہ فیچر صارفین کو دورانِ گفتگو مخصوص پیغامات کو فوری جوابات دینے میں مدد دیں گے۔
واٹس ایپ بِیٹا ٹیسٹرز نے میڈیا ویوور اسکرین پر دو اہم شارٹ کٹس کی نشان دہی کی ہے۔ یہ نئے فیچر صارفین کو چیٹنگ انٹرفیس میں واپس آئے بغیر ویوورسیکشن میں ہی ری ایکٹ کرنے یا میسج کا جواب دینے کی سہولت فراہم کرے گا۔
یہ فیچر فی الحال چند بِیٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ تاہم، ان فیچرز کو جلد ہی عوام کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link