[ad_1]
اسلام / قلعہ عبداللہ: محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال کا تیسرا پولیو کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کےضلع قلعہ عبداللہ کی رہائشی بچی میں معذوری کی علامات 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں جس کے بعد وہ بہت تیزی کے ساتھ اباہجی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ترجمان محخمہ صحت نے بتایا کہ بچی سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کی جینیات کے حوالے سے تحقیق ابھی جاری ہے۔
وزیر اعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو نہ صرف بچے بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز جب بھی آپ کی دہلیز پر آئیں تو اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
[ad_2]
Source link