[ad_1]
کراچی: لانڈھی پولیس کی تیکنیکی بنیاد پر موبائل ٹریسنگ کی مدد سے خواتین سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے خواتین سے چھینے گئے خواتین کے 76 بیگ ، اسلحہ ، 4 موبائل فونز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد کرلیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار جوڑے کی شناخت پلوشہ اور اس کے شوہر شہریار کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہ چلتی ہوئی خواتین سے اسلحے کے زور پر پرس چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔
دونوں میاں بیوی کی لانڈھی کے علاقے میں ایک راہگیر خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے کی کی بھی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری تیکنیکی بنیادوں پر موبائل فون ٹریسنگ کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہے ۔
[ad_2]
Source link