11

پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور ایک جوان شہید

[ad_1]

کیپٹن حسنین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے اور ان کی عمر 25سال تھی۔

کیپٹن حسنین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے اور ان کی عمر 25سال تھی۔

 پشاور: سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن اورایک جوان شہید ہوگیا۔

کیپٹن حسنین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے اور ان کی عمر 25سال تھی۔ کیپٹن حسنین نے 4سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

حوالدار شفیق اللہ شہید ضلع کرک کے رہائشی اور عمر 36سال تھی۔ انہوں نے 18 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں