[ad_1]
کوئٹہ: دکی کے علاقے مندے ٹک کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیویز اہلکار شمس اللہ دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے مندے ٹک نالے گیا ہوا تھا جہاں مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ لیویز اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا اور ان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
[ad_2]
Source link