12

دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ 80 سال بعد مل گیا

[ad_1]

فوٹو: لوسٹ 52 پروجیکٹ

فوٹو: لوسٹ 52 پروجیکٹ

دوسری جنگ عظیم میں سمندر میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ فلپائن کے سمندر سے 80 سال بعد مل گیا۔

چوبیس اگست 1944 کو یو ایس ایس ہارڈر کو ایک جاپانی آبدوز نے اس وقت نشانہ بنا کر ڈبو دیا تھا جب وہ فلپائن کو جاپانی قبضے سے آزاد کرانے کے جنگی مشن پر تھی۔

جاپانی فوج سے جھڑپ کے بعد امریکی آبدوز اپنے 79 افراد پر مشتمل پورے عملے کے ساتھ ڈوب گئی تھی۔

یو ایس ایس ہارڈر کے ملبے کی تصدیق ’لوسٹ 52 پروجیکٹ‘ کے فراہم کردہ ڈیٹا کی بدولت ہوئی۔

کے ٹم ٹیلر کی قیادت میں اس پروجیکٹ کا مقصد دوسری عالمی جنگ کے دوران کھوئی گئی تمام 52 امریکی آبدوزوں کو تلاش کرنا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس منصوبے نے پہلے ہی جنگ سے کم از کم چھ دیگر آبدوزوں کو کامیابی سے تلاش کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں