12

دلہا کی جانب سے دلہن کا بوسہ لینے پر شادی میدان جنگ بن گئی

[ad_1]

اترپردیش: شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو اپنی دلہن کے لیے سرعام محبت کا مظاہرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ پیر کو اتر پردیش میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب دولہا نے اپنی دلہن کا سب کے سامنے بوسہ لیا۔

دولہا کا یہ فعل لڑکی کے اہلخانہ کو شدید ناگوار گزرا اور انہوں نے دولہا اور اسکے رشتے داروں کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔

دلہن کے گھر والے مشتعل ہوکر لاٹھیاں اٹھائے اسٹیج پر چڑھ گئے اور دولہا و اسکے اہل خانہ کی پٹائی کی، تصادم میں دلہن کے والد سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔

صورتحال کو سنبھالنے کیلئے پولیس کو بلانا پڑا جس نے دونوں خاندانوں کے سات افراد کو حراست میں لے لیا، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دلہن کے والد نے پیر کی رات اپنی دونوں بیٹیوں کی شادیاں رکھی تھیں، پہلی شادی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جبکہ دوسری تقریب میں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

دلہن کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ دولہے نے اسے اسٹیج پر زبردستی بوسہ دیا جبکہ دولہے کا کہنا ہے کہ دلہن نے خود بوسہ لینے پر اصرار کیا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ابھی تک دونوں خاندانوں کی طرف سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم گرفتار باراتیوں پر عوامی امن کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں