[ad_1]
برمنگھم: ٹی 20 رنز کی دوڑ میں بابر اعظم نے بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ٹی 20 انٹرنیشنل رنز کی دوڑ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بھارتی قائد روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، انھوں نے انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا، رائٹ ہینڈ بیٹر نے اس مقابلے میں 32 رنز بنائے، جس سے ان کے اس طرز کے انٹرنیشنل مقابلوں میں رنز کی تعداد 3 ہزار 987 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
بابر نے یہ رنز 111 اننگز میں بنائے، روہت شرما نے 143 اننگز میں 3 ہزار 974 رنز بنائے ہیں، اس فہرست میں بابر سے آگے اب صرف ویراٹ کوہلی ہیں جوکہ 109 اننگز میں 4037 رنز کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔
[ad_2]
Source link