[ad_1]
اسلام آباد: خیبر پختون خوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کےلیے وفاق اور صوبائی حکومت نے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ معاملات حل ہونے میں وقت لگے گا تب تک عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزارت داخلہ پہنچے جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری موجود تھے۔ ملاقات میں خیبر پختون خوا کی بجلی کے معاملے پر اہم بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے بعد تینوں شخصیات نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ وفاق اور خیبر پختون خوا کی حکومت صوبے میں بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کےلیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور اویس لغاری پہلے بھی ملے تھے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ شاید کوئی بڑا کرائسز ہے آج ایک بڑا بریک تھرو ہوا ہے دونوں کا مقصد عوام کو ریلیف دینا تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام ادارے مل کر کام کریں گے ہمارا لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہے ہمیں فخر ہے ہمارا صوبہ بجلی پیدا کرتا ہے، ہم نے مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی ہے اور طے کیا ہے کہ صوبہ اور وفاق مل کر کام کریں گے تاہم معاملات حل ہونے میں وقت لگے گا تب تک عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
انہوں ںے کہا کہ ہم عوام کو سولر سسٹم کی طرف لے جائیں گے میں وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس طرح بیٹھ کر ہم نے معاملات کو حل کیا اور انہوں نے ہماری صوبے کے عوام کے مسائل کا ادراک کیا ہمارا مقصد صوبہ خیبرپختونخوا کو لوڈشیڈنگ فری کرنا ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ مختلف سیاسی ایجنڈے کے باوجود ہم نے مل کر بات کی، وزیر داخلہ نے اس میں اہم کردار ادا کیا، ملاقات میں ہم نے اپنے اور وزیر اعلیٰ کے پی نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، آج بننے والے ماڈل کو ہم نے مل کر بیٹھ کر بنایا ہے، یہ ماڈل دیگر صوبوں میں بھی نافذ کریں گے اور اس ماڈل سے بجلی کی چوری کو کم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے مل کر بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، اس سے ملک کو مزید اچھے حالات سے کی جانب لے جایا جائے گا۔
ملاقات کی اندرونی کہانی
ذرائع سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کے پی کے میں بجلی کی اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا شکوہ کیا۔ اس پر اویس لغاری نے کہا کہ کے پی کے میں اربوں روپے کی بجلی چوری ہوتی یے آپ بجلی چوری روکیں ہم 24 گھنٹے بجلی دینے کے لیے تیار ہیں۔
[ad_2]
Source link