7

سندھ اسمبلی؛ کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کیخلاف تحریک استحقاق جمع

[ad_1]

  کراچی: جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی۔

سندھ اسمبلی میڈیا کارنر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فاروق نے کہا کہ جمعہ کو کے الیکٹرک کے ساتھ اجلاس ہوا تھا لیکن کے الیکٹرک کا اراکین کے ساتھ رویہ شرم ناک تھا، مونس علوی کا وزراء کے ساتھ بھی خراب سلوک تھا اس لیے میں نے تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ میں نے کے الیکٹرک کو کہا کہ آپ عوام کے خلاف کام کر رہے ہیں، آپ ایسٹ انڈیا نہ بنیں جس پر انہوں نے کہا کہ خیراتی ادارہ نہیں ہے۔ میں نے کہا کہ آپ ایم پی ایز سے بات نہیں کرتے تو بولا کہ جماعت اسلامی سے بات نہیں ہوگی، کے الیکٹرک نے پورے کراچی کی توہین کی ہے۔

محمد فاروق نے کہا کہ مونس علوی کہتے ہیں جماعت اسلامی ہماری دشمن ہے، مونس علوی نے بحیثیت رکن اسمبلی میرا استحکاک مجروح کیا، مونس علوی نے قوانین کو ماننے سے بھی انکار کر دیا، سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی بنا کر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں