[ad_1]
لاہور: قربانی کے جانور بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہے، سمن آباد میں کار سوار ڈاکو اسلحے کے زور پر نوجوان سے دو بکرے چھین کر لے گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائر ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان سے اسلحے کے زور پر دن دیہاڑے بکرے چھین کر لے جانے کی واردات لاہور کے علاقے سمن آباد رسول پارک میں پیش آئی۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان بکڑے لے کر گھر سے نکلتا ہے، اسی اثنا میں سفید رنگ کی کار میں تین نوجوان ڈاکو آتے ہیں، ایک ڈاکو اسلحہ کے زور پر بکروں کے مالک کو یرغمال بنالیتا ہے۔
ڈاکو کے دیگر دو ساتھی بکروں کو پکڑ کر گاڑی میں ڈالتے ہیں، اسلحہ تانے ڈاکو نوجوان کو دھمکیاں دیتا ہوا گاڑی میں بیٹھتا ہے اور پھر ڈاکو فرار ہو جاتے ہیں۔
تھانہ سمن آباد نے واردات کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
[ad_2]
Source link