[ad_1]
لاہور: دوبارہ لڑکی پیدا کیوں کی؟ خاتون پر تشدد کرنیوالے خاوند، دیور اور سسر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون مقدس یاسین پر بدترین تشدد کرنیوالے شوہر، دیور اور سسر کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد منصب خان کے مطابق خاتون مقدس یاسین کی ایک بیٹی پہلے تھی اب اسکا شوہر دوسری دفعہ لڑکے کا خواہشمند تھا۔
دوبارہ لڑکی پیدا ہونے پر خاوند حافظ مزمل نے بھائی تجمل اور والد اسلم کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون نے ملزمان کے خلاف تھانہ غازی آباد میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں و تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
[ad_2]
Source link