8

کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران 10 ارب روپے کی آئس پکڑی گئی

[ad_1]

فوٹو: فراہم کردہ

فوٹو: فراہم کردہ

  کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران 10 ارب روپے مالیت کی آئس تحویل میں لے لی۔

ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اورکسٹمزانٹیلی جنس نے مشترکہ آپریشن کے دوران بحیرہ عرب سے 675 کلوگرام آئس کا ذخیرہ پکڑلیا۔

ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق جوائنٹ آپریشن کے دوران کشتی پربورڈنگ آپریشن کیا گیا، منشیات کشتی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی، دوران آپریشن کشتی پرسوار7 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

ضبط شدہ منشیات کا تخمینہ 37 ملین امریکی ڈالرز لگایا گیا ہے جو پاکستانی کرنسی میں 10 ارب روپے بنتے ہیں، گرفتار اسمگلرز اور منشیات کا ذخیرہ قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کردیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں