[ad_1]
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی بند ہونے کے باعث ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تو تلاوت کلام پاک کے بعد جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی تو ایوان کی بجلی چلی گئی۔
بجلی جانے کے سبب اراکین نے شور کیا اور اپوزیشن نے نعرے بازی کی۔ اسپیکر نے معاملے کے حل کی ہدایت کی جس کے کافی دیر کے بعد بجلی بحال ہوئی۔ اس دوران ایوان کی کارروائی کو جاری رکھنے کیلیے جنریٹر کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی۔
رکن اسمبلی کلثوم نیاز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہورہی ہے اور لوگوں کا برا حال ہے، کسانوں کو ٹیوب ویل چلانے کیلیے بھی بجلی میسر نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت زمینداری کے پیشے سے منسلک افراد کو دن میں کم سے کم چھ گھنٹے تو بجلی فراہم کرے تاکہ وہ ٹیوب ویل سمیت اپنے دیگر کام انجام دے سکے۔
[ad_2]
Source link