8

کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

[ad_1]

 کراچی: شہر قائد میں آج محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔

سمندری ہواؤں کی رفتار 39.6 کلومیٹر (22 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہوئی۔ کراچی میں معمول سے تیز چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 48.6 کلومیٹر (27 ناٹیکل مائل) تک بڑھنے کا امکان ہے۔

آج منگل کے روز دن بھر تند و تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے اور بدھ کو بھی ہواؤں کی رفتار زیادہ ریکارڈ ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 2 روز قبل منگل سے شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی تھی جب کہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 28 مئی سے یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔ بارشوں کے سلسلے سے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی اور کمزور مغربی ہواؤں کے 28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان ہواؤں کے زیر اثر بلوچستان خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں