[ad_1]
کراچی: جعلی ڈومیسائل پر گریڈ 17کی نوکریاں حاصل کرنے والے متعدد افسران ریڈار پر آ گئے.
محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ کے ڈومیسائل پر دیگر صوبوں کے امیدواروں کا مبینہ طور پر جعلی طریقے سے ڈومیسائل بنوا کر سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر سندھ کا ڈومیسائل حاصل کرکے سی ایس ایس پاس کرکے براہ راست اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر عہدے حاصل کرنے والے امیدواروں پر شک ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے مبینہ طور جعلی طریقے سے سی ایس ایس پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر بننے والے ارسلان چوہدری، کامران احمد اسداللہ گوندل، مخدوم ملک اور اویس برار کے ڈومیسائل کی تحقیقات کی جائے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق آڈٹ اکاؤنٹس میں 17 گریڈ کی ملازمت حاصل کرنے والے راجہ عبدالسلام اور رانا ضیا الرحمان کے ڈومیسائل بھی مشکوک ہیں،آفس منیجمنٹ گروپ کی ہانیہ منہاس کے ڈومیسائل کو بھی چیک کیا جائے،محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھ کر جلد تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
[ad_2]
Source link