[ad_1]
کراچی: گلشن اقبال میں فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون جاں بحق ہو گئی، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار خاتون کے قتل کا واقعہ ہوائی فائرنگ یا نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا نہیں ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی، جس میں موٹر سائیکل سوار ملزم کو گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوتےدیکھا جا سکتا ہے ۔
پولیس نے کار سوار خاتون کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا۔
اتوارکی شب گلشن اقبال تھانے کے علاقے بلاک 6 میں گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ خاتون آسیہ زوجہ عبدالصمد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی میں سوارخاتون26 سالہ آسیہ کے قتل کا واقعہ ہوائی فائرنگ یا نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا نہیں ہے۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی میں سوارخاتون کوٹارگٹ کیا گیا ہے۔
قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی عبداللہ افضل بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق 26 مئی کو وہ اپنی بیوی ، بہن اور بھانجی کے ہمراہ نانی کے گھر گلشن اقبال بلاک 6 سمیرا اسکوائر آیا تھا۔ بیوی اور بھانجی کو نانی کے گھر اتار کر بہن آسیہ کی خواہش پراسے گاڑی سکھانے کے لیے گلشن اقبال بلاک 6 رم جھم شاپنگ کے اطراف گاڑی کے بارے میں سمجھا رہا تھا اور خود گاڑی چلارہا تھا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق اسی اثنا میں گھر سے خالہ کا فون آیا کہ ہم گھر جانے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، میں جب محمد حسین روڈ پہنچا تو بہن آسیہ نے کہا کہ یہاں سے گاڑی میں چلا کر جاؤں گی جس پر میں نے گاڑی آسیہ کو چلانے کے لیے دے دی، ہم گلشن اقبال بلاک 7 گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول پہنچے تو موٹرسائیکل پر سوار ایک ملزم نےفائرنگ کردی۔ گولی گاڑی کا شیشہ توڑتے ہوئے بہن آسیہ کے چہرے پردائیں جانب لگی اور بائیں جانب سے نکل گئی۔ میری بہن شدید زخمی ہو گئی جب کہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرارہو گیا۔
بہن کو فوری قریبی اسپتال ابن سینا لے کر پہنچاتا توڈاکٹر نے بہن کے جاں بحق ہونے نے تصدیق کردی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار خاتون کو کیوں ٹارگٹ کیا گیا اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
[ad_2]
Source link