[ad_1]
بینگکاک: تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والا ایک شہری مشہور ہالی ووڈ ایکشن فلم ’جان وِک‘ کے مرکزی کردار سے مشابہت رکھنے پر سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز کے مشہور فلمی کردار جان وِک سے حیران کن مشابہت رکھنے والے تھائی لینڈ کے شہری کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جس سے لگتا ہے کہ اسٹائلش قاتل اب پرانے کام کو چھوڑ کر ایشیا میں رہ رہا ہے۔
کچھ دن پہلے ایک مختصر ویڈیو کیپشن کے ساتھ اپلوڈ ہوئی تھی جس میں لکھا تھا “جان وِک نے لوگوں کی جانیں لینا چھوڑ دیا ہے اور اب اسٹریٹ فوڈ کا کاروبار چلا رہا ہے۔
جلد ہی تھائی لینڈ کے ’جان وِک‘ کی دیگر ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں جن میں اس نے ایکشن ہیرو کی طرح کالا سوٹ مع ٹائی پہن رکھا ہے۔
بہت سے لوگوں نے اس پر کافی دلچسپ تبصرے کیے جس میں کچھ کا کہنا تھا کہ جان وِک تھائی لینڈ میں کسی مشن پر ہے جبکہ ددیگر نے کہا کہ بدمعاشوں کو صفایا کرنے کے بعد اب یہ اسٹریٹ فوڈ کا کام کررہا ہے۔
[ad_2]
Source link