7

زیادہ کھانے کی بیماری سالوں تک برقرار رہ سکتی ہے

[ad_1]

بوسٹن: ماضی میں ہوئے مطالعات میں دیکھا گیا تھا کہ قلیل مدت میں زیادہ کھانے کی بیماری زیادہ عرصہ نہیں رہتی تاہم اس پر ایک زیادہ دقیق مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بات درست نہیں۔

امریکا میں ہوئے حالیہ مطالعے کے سرکردہ مصنف اور بوسٹن میں میک لین اسپتال کے اسسٹنٹ ماہر نفسیات کرسٹن جاوار نے کہا ہے کہ ضرورت سے زیادہ کھانے کی خرابی وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوجاتی ہے لیکن بہت سے لوگوں کے لیے یہ سالوں تک برقرار رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کلینشین کے طور پر اکثر اوقات جن کلائنٹس کے ساتھ میں کام کرتی ہوں، وہ کئی سالوں سے اس بیماری کی اطلاع دیتے ہیں جو ان مطالعات سے متضاد ہے جو بتاتے ہیں کہ یہ بیماری زیارہ عرصہ نہیں رہتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ قلیل مدت میں زیادہ کھانے پینے کی بیماری کتنی دیر تک رہتی ہے تاکہ ہم بہتر دیکھ بھال فراہم کر سکیں۔

یہ بیماری جسے  binge eating disorder کہا جاتا ہے، عام طور 20 کی دہائی والے افراد کو ہوتی ہے جس میں لوگوں کو اپنے حد سے زیادہ کھانے کی شکایت ہوتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں