[ad_1]
پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ سربند کی حدود میں پیش آیا، جہاں اچینی نہر کے قریب تازہ خان بھٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حاجی اکبر ولد علی اکبر خان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول حیات آباد میں تعینات تھا اور موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا۔
فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر محمد گل ولد محمد اسماعیل شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے جب کہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے 10عدد 30 بور خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
فائرنگ کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link