[ad_1]
کراچی: شہر قائد میں پولیس بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہی۔ تازہ واقعے میں ڈکیتوں نے پولیس افسر کو 80 ہزار روپے نقدی اور فون سے محروم کردیا۔
عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو میمن گوٹھ تھانے کے افسر سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ایس ایچ او عزیز بھٹی تھانہ ایوب سومرو نے واقعے سے متعلق بتایا کہ میمن گوٹھ تھانے میں تعینات ہیڈ محرر اے ایس آئی طارق نے مدد گار 15 پر اطلاع دی تھی کہ ڈاکو مجھ سے 80 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے تھانے آکر رابطہ نہیں کیا۔
پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔
[ad_2]
Source link