8

کراچی؛ قوت گویائی سے محروم بچی 13 ماہ بعد بازیاب، والدہ کے حوالے

[ad_1]

ایس پی علینہ راجپر نے مغوی بچی کی والدہ کے ساتھ پریس کانفرنس کی—فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایس پی علینہ راجپر نے مغوی بچی کی والدہ کے ساتھ پریس کانفرنس کی—فوٹو: ایکسپریس نیوز

  کراچی: بریگیڈ کے علاقے جٹ لائن سے 13 ماہ قبل اغوا ہونے والی قوت گویائی و سماعت سے محروم بچی کو اغوا کار علاقے میں مسجد کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے بچی کو میڈیکل کے بعد والدہ کے حوالے کردیا۔

ایس پی جمشید علینہ راجپرنے اپنے دفتر میں بچی کی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال 6 اپریل کو بریگیڈ تھانے کےعلاقے جٹ لائن میں واقع ڈسپنسری کے باہرسے نامعلوم مسلح ملزمان قوت سماعت اور گویائی سے محروم 3 سالہ بچی سعدیہ کو اغوا کرکے فرار ہوگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی تھی، جس میں ایک نامعلوم ملزم کو بچی کوساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، پولیس نے فوری طور پر بریگیڈ تھانے میں بچی کے اغوا کا مقدمہ 23/106 درج کرکے تلاش شروع کردی تھی۔

ایس پی جمشید علینہ راجپرنے بتایا کہ مغوی بچی کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے، بچی کی بازیابی کے لیے مساجد میں اعلانات کرائے گے، مختلف ذرائع سے بچی کے اغوا سے متعلق تشہیر کی گئی اور شہر کی کچی آبادیوں سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے لیکن پولیس کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کے دباؤ کے باعث اغوا کار مغوی بچی کو 28 اور29 مئی کی درمیانی رات بریگیڈ تھانے کی حدود میں ایک مسجد کے سامنے چھوڑ کر فرار ہوگئے، مدد گار15 پولیس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو اپنی تحویل میں لےلیا اور بچی کو امانتاً ایدھی سینٹر میں رکھا گیا۔

علینہ راجپر نے بتایا کہ صبح ہوتے ہی بچی کے والدین سے رابطہ کیا گیا، جنہوں نے اپنی اپنی بچی کو شناخت کی، پولیس نے بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد والدہ کے حوالے کردیا ہے جبکہ اغواکاروں کی گرفتاری کے لیے ان کی تلاش شروع کردی ہے اور مذکورہ علاقے کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر بچی کی والدہ نے بتایا کہ وہ جٹ لائن میں واقع ڈسپنسری میں ملازمت کرتی ہیں  اور ان کی بیٹی کو ڈسپنسری کے باہر سے کھیلتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی متاثرہ بچی پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں، ،انہوں نے بچی کی بحفاظت واپسی پر ایس پی جمشید اور ان کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں