11

پشاور: جمعیت کے کارکنوں کی رکاوٹیں توڑ کر امریکی سفارتخانے جانے کی کوشش

[ad_1]

فوٹو: سوشل میڈیا

فوٹو: سوشل میڈیا

 پشاور: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اسلامی جمعیت طلبا نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن پشاور یونیورسٹی کیمپس سے مارچ کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی طرف روانہ ہوئے تو پولیس نے طلبا کو روکنے کی کوشش کی جس پر کارکنان رکاوٹیں توڑتے ہوئے روانہ ہوگئے۔

مارچ کی قیادت اسلامی جمعیت طلبا کے ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی کررہے ہیں، مظاہرین نے فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لئے جھنڈے بھی اٹھا رکھے ہیں۔

مارچ کی وجہ سے پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ پولیس لائن سے بھی نفری طلب کی گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں